آج بھی بارش متوقع

خیبرپختونخواسمیت ملک کے مختلف مقامات پر آج بھی بارش متوقع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف مقامات پر آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں آج بھی آندھی اور بارش جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ژوب، بارکھان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بٹگرام اور دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، ہوا کے کم دبا اور نمی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے نقصانات ہوئے، مختلف حادثات میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، کئی شہروں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیکا ایکٹ مقدمہ اندراج ، وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا گیا