تنخواہوں کی ادائیگی 30مئی کو

خیبر پختونخواکے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30مئی کو کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواکے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی 30مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں اور پنشن 30مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم جون کو بینک بند ہونے کی وجہ سے تنخواہیں اور پنشن وقت سے قبل ادا کی جائے گی
۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز کی ادائیگی 30 مئی کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردینگے، بیرسٹر گوہر