ویب ڈیسک: بنگلا دیش کی حکومت نے بھارت کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا ۔
بھارتی اخبار دی ہندو نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے کی منسوخی اس حالیہ بھارتی فیصلے کے فورا بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلا دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے۔
نیشنل سٹاک ایکسچینج آف انڈیا اور بی ایس ای لمیٹڈ کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ضوابط 2015 کے تحت جمع کردہ ایک ریگولیٹری انکشاف میں جی آر ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ حکومتِ بنگلا دیش نے وہ آرڈر منسوخ کر دیا ہے، جو اصل میں جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔
یہ منسوخی ان کئی جغرافیائی سیاسی پیش رفتوں میں ایک اور اضافہ ہے، جو اگست 2024 میں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں سیاسی قیادت کی تبدیلی کے بعد سے سامنے آ رہی ہیں۔
جی آر ایس ای نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن کارویٹس کی تعمیر کے لیے سب سے کم بولی لگانے والا ادارہ بن کر سامنے آیا ہے۔
