اسحاق ڈار ازبک وزیر خارجہ رابطہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا دونوں رہنمائوں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ازبکستان افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 224افراد شہید ہو چکے ہیں: ایرانی وزارت صحت