ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ پتنگ چوک میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ فقیر آباد کی حدود پتنگ چوک میں پیش آیا جہاں شوہر نے مبینہ طورپر گھریلوناچاقی کی بناء پر چھری کے وار کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا ۔
خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا تعلق چارسدہ سے ہے جوکہ ڈینٹل کلینک چلاتی ہیں ۔
