ویب ڈیسک: خضدار میں سکول بس پر ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2طالبات شیما اور مسکان شہید ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں سکول بس ہونے والے حملے میں شہید طلبا اور طالبات کی تعداد 8و گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7طالبات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔
اسی طرح طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
