واپڈا کی طرف سے مہمند ڈیم پرکام کی رفتار تیز ہونے اوربند کی مرکزیدیوار کی تعمیر شروع ہونے کا مژدہ قابل اطمینان امر ہے213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے،مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1.29ملین ایکڑ فٹ ہے، مہمند ڈیم کی بدولت نہ صرف 18ہزار ایکڑ سے زائد نئی اراضی سیراب ہو گی ، پشاور شہر کو یومیہ 300ملین گیلن پینے کا پانی فراہم ہوگا،ترجمان کے مطابق ڈیم کی تکمیل 2027-28میں شیڈول ہے،منصوبے کی14 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے،مہمند ڈیم ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو سالانہ 2ارب86کروڑ یونٹ بجلی فراہم ہوگی اس ڈیم کی تعمیر میں چین کا تعاون حاصل ہے جس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو آبی دہشت گردی کا شکار بنانے کی سازش سامنے آنے کے بعد ہی کام میں تیزی لانے کا عندیہ دیا تھا اور حالیہ پاک بھارت جھڑپوں کے بعد کام میں مزید تیزی لائی گئی جس کا مقصد کسی متوقع صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے پاکستان میں زیر تعمیر ڈیمز پرتعمیراتی کام میں ہنگامی بنیادوں پر تیزی لانا اور مزید ذخیرہ ہائے آب کی تعمیر اب جنگی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے ہمیں ایک جانب جہاں موسمی تغیرات اور اس سے وابستہ صورتحال کا سامنا ہے وہاں دوسری جانب دشمن ہمیں مسلسل آبی دہشت گردی کا شکار بنانے کے درپے ہے جس کا بھر پور مقابلہ ناگزیر ہے ۔
