پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبہ

پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ،چین سے مزید بسیں خریدی جائینگی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت اربوں روپے کی روپے کی لاگت سے پشاور بی آر ٹی فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاجس کے لئے چین سے مزید بسیں خریدی جائیں گی۔
بی آرٹی فیز 2 کے تحت رنگ روڈ پشاوراور دلہ زاک روڈ پر خصوصی روڈ بنائے جائیگا،فیز 2 منصوبے کے لیے چین سے مزید 50 بسوں کی خریداری پر20 ارب روپے تک لاگت آئے گی ۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بی آر ٹی فیز ون کے منصوبے میں تاحال دو اہم عمارات کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں صوبائی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں بی آر ٹی پشاور فیز 2 شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا کی وضاحت