ویب ڈیسک: یمن میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے 9ارکان ہلاک ہوگئے ۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یمن میں ہونے والے امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان بھی مارے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔
واضح رہے امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے ساتھ سیزفائر کا اعلان کیا تھا۔
انصاراللہ فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور اس سے متعلقہ جہازوں پر حملے کر رہی تھی۔
