خاتون سمیت 2افراد قتل

چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2افراد قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیاگیا۔
پہلا واقعہ شبقدر کے تھانہ خواجہ وص کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ بچوں کی ماں کو قتل کردیا ۔
مقتولہ کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے ۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
دوسرا واقعہ کتوزئی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مہمند ڈیم کے ملازم کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
مقتول کے والد دل فروز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے