بھارتی اسپانسرڈ 9دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں ،بھارتی اسپانسرڈ 9دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ 9دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 24اور 25مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 9دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیاجہاں بھارتی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
دوسری کارروائی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں مزید دو بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
اسی طرح تیسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی، جہاں یکیورٹی فورسز نے 3 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  75سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، وزیر خزانہ