ویب ڈیسک: دہشت گردوں سے روابط پر سرکاری ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ، نادرا سے مشکوک سرکاری ملازمین کے خاندانوں کا ڈیٹا طلب کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میںدہشت گردوں سے روابط کے الزامات پر سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اس سلسلے میں نادرا سے مشکوک سرکاری ملازمین کے خاندانوں کا ڈیٹا طلب کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سے دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو مطلوب یا مختلف سنگین جرائم میں مطلوب سرکاری ملازمین کی تفصیلات اور ان کے بارے میں تحقیقات کی رپورٹس بھی طلب جائیں گی، جبکہ ان کی رپورٹس کی روشنی میں صوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں سے رابط رکھنے پر ملازمین کو برطرف کرکیپنشن ضبط کی جائے گی سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جن سرکاری ملازمین کیخلاف کیسز زیر سماعت ہیں کی تفصیلات محکمہ قانون سے بھی طلب کی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ دہشت گردوں سے روابط پر سرکاری ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ، نادرا سے مشکوک سرکاری ملازمین کے خاندانوں کا ڈیٹا طلب کیا جائیگا۔
