ویب ڈیسک: سرجری اور میڈیسن فیلوشپ پروگرامز میں اہم تبدیلیاں، گروپنگ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی 215ویں کونسل میٹنگ کے فیصلے کے تحت، سرجری اور میڈیسن فیلو شپ پروگرامز میں انڈکشن اینڈ روٹیشن سکیم کو یکم جنوری 2026 سے نظرثانی کر دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کا مقصد تربیتی پروگرامز کو مزید بہتر بنانا اور سپیشلٹی کورسز میں تربیت کے مواقع کو وسعت دینا ہے اس بارے میں اعلامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک سرجری اور نیورو سرجری جیسے پروگرامز، جو 1 جمع4 کے ایف سی پی ایس تربیتی راستے پر عمل پیرا ہیں کو ایک علیحدہ گروپ میں شامل کیا جائے گا اور دیگر تمام پروگرامز میں گروپ اے اور گروپ بی کا تصور ختم کر دیا گیا ہے۔
اس طرح جنرل سرجری میں 18 ماہ کی تربیت دی جائے گی جبکہ تربیت یافتہ افراد کو 3 دو ماہ کے روٹیشنز بھی کرنے ہوں گے، یہ روٹیشنز پلاسٹک سرجری، یورولوجی، کارڈیک سرجری، پیڈز سرجری،تھوراسک سرجری،ویسکولر سرجری،کولوریکٹل سرجری بریسٹ سرجری اور لیور ٹرانسپلانٹ میں ہوں گے۔
اس کے علاوہ میڈیسن فیکلٹی میں جو تبدیلیاں لائی گئی ہیں، ان تبدیلیوں کے تحت جنرل میڈیسن میں 20 ماہ کی تربیت دی جائے گی اور2 دو ماہ کے روٹیشنز میڈیکل سپیشلٹی میں کئے جائیں گے، جن میں سے کارڈیالوجی میں 2 ماہ کا روٹیشن لازمی ہوگا دوسرا روٹیشن امیدوار اپنے ادارے میں دستیاب کسی بھی میڈیکل سپیشلٹی پروگرام میں منتخب کر سکتا ہے۔ یاد رہے سرجری اور میڈیسن فیلوشپ پروگرامز میں اہم تبدیلیاں، گروپنگ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
