سکول پر رات گئے صیہونی فضائی

غزہ کے سکول پر رات گئے صیہونی فضائی حملہ، 25فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی مزید تیز، غزہ کے سکول پر رات گئے صیہونی فضائی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فاہمی الجرجاوی سکول کو نشانہ بنایا گیا، سکول میں بے گھرافراد نے پناہ لے رکھی تھی، غزہ کے سکول پر رات گئے صیہونی فضائی حملہ میں دلخراش مناظر دیکھنے میں آئے، اس دوران جہاں ایک طرف 25فلسطینی شہید ہوئے وہیں درجنوں زخمی بھِی ہوئے ہیں۔
بمباری کے نتیجے میں سکول میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں، اس میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ سول ڈیفنس کی امدادی ٹیم اب بھی سکول کے اندر موجود امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق سکول کا تقریباً آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے، اس بمباری کے نتیجے میں ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے تبے ہوئے ہیں، جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری طرف غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حملے کے جواب میں یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے مرکزی بین گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دینے کا دعویِ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  شندور پولو فیسٹیول 20سے 22جون تک منعقد ہوگا ،تیاریاں مکمل