ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے خٹک نامہ میں پانی کی سخت قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام بے حال اور پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خٹک نامہ میں پانی کی سخت قلت پیدا ہو گئی ہے، مناہی گاؤں کے مکین دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں، گھروں مساجد تک میں نمازیوں کیلے بھی پانی ناپید ہو گیا ہے۔
بچے اور نوجوان سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں،تمام کنویں اور قدرتی پانی کے چشمے بھی خشک ہوگئے ہیں، اس صورتحال میں علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کیلے ترس گئے۔
علاقہ مکینوں نے حکومت سے گاؤں کیلے پانی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے علاقہ میں پانی کا پروجیکٹ آج شروع کیا ہوتا تو اتنی تکلیف نہ ہوتی۔
