ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے تھانہ پینگ کی حدود سے پولیو اہلکار لاپتہ ہو گیا، اس حوالے سے ڈی پی او ٹانک اسلم نواز نے کہا ہے کہ تھانہ پینگ کی حدود سے پولیو اہلکار لاپتہ ہوا ہے، پولیو اہلکار جاری انسداد پولیو مہم کے لئے گھر سے ہسپتال نکلا اور تاحال نہیں پہنچا۔
ڈی پی او کے مطابق صفت اللہ نامی اہلکار پولیو یونین کونسل آفیسر پینگ ہے، یاد رہے کہ ضلع ٹانک میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہے۔
