ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، اور حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گی، جس سے اسمان منزہ اور لدھا تک، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی۔
اعلامیہ میں عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں، اور متبادل راستوں کا انتخاب کریں، اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
