ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں احتجاج کیا گیا ، جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
احتجاج کے دوران اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے.
اسرائیلی مظالم کیخلاف فرانس کے دارالحکومت میںہونے والے اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے غزہ میں بچوں کا قتل عام روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
