پنجاب میں 80 فیصد نقصانات سولر

آندھی وطوفان: پنجاب میں 80 فیصد نقصانات سولر پینلز اکھڑنے سے ہوئے

ویب ڈیسک: آندھی وطوفان سے پنجاب میں 80 فیصد نقصانات سولر پینلز اکھڑنے سے ہوئے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سولر پینل اکھڑنے سے یہ نقصانات ہوئے، بارش، آنبدھِ و طوفان کا علم تھا لیکن اس شدت سے طوفان ہوگا یہ نہیں معلوم تھا۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے صونے میں ہونے والی حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا، اور کہا کہ اس شدت سے بارشیں ہوں گی اس کی پیشگوئی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔ اس کے علاوہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،اسرائیلی وزیردفاع