بلاول پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم

بلاول پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

ویب ڈیسک: پاکستان کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے بلاول پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں صدر زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس دوران صدر آصف زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے پیپلز پارٹی پنجاب میں اب فعال ہو گئی ہے، وہ دن دور نہیں جب کامیابیاں ہماروا مقدر بنیں گی، عوامی مینڈیٹ سے بلاول پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی بجٹ میں‌ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینےکافیصلہ،فنانس بل منظور