ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا،
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، ایک ارب کے ہرجانے کے جوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی کے 30 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو 1 ارب روپے کا نوٹس بھجوایا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی کے 30 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی نے بیان دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار ہے۔
پی کے 30 سے منتخب ممبر کے اس بیان سے وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، مبینہ کوہستان سکینڈل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملوث کرانا مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے نوٹس ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی کی وساطت سے بھیجا گیا ہے۔
