تیسری قومی پولیو مہم شروع

تیسری قومی پولیو مہم شروع، 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانا ہدف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، اس دوران 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اس دوران زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 50اضلاع پولیو سے متاثر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن ضرور کرائیں۔
ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، مہم کے دوران 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد خطے کو پولیو فری بنانا ہے۔
اس دوران انہوں ںے جذباتی انداز میں کہا کہ خدا کا واسطہ ہے والدین یہ بات سمجھیں کہ یہ اُن کے بچوں کی بہتری کے لیے ہے، ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں ہماری مدد کریں۔

مزید پڑھیں:  بنوں سنٹرل جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی