ویب ڈیسک: خضدار سکول بس حملہ کے دلخراش واقعہ کے بعد گورنر خیبرپختونخوا بچوں کی عیادت کرنے کوئٹہ پہنچ گئے، ہسپتال میں ان سے ملاقات کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور خضدار اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی، اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے ہسپتال کے دورہ کے دوران زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
