7 دن میں 100سے زائد مور

تھرپارکر میں شدید گرمی، 7 دن میں 100سے زائد مور ہلاک

ویب ڈیسک: موسم گرما نے شروع ہوتے ہی تباہی ڈھا دی، تھرپارکر میں شدید گرمی کے باعث 7 دن میں 100سے زائد مور ہلاک ہو گئے، جبکہ ان خوبصورت پرندوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس تپتی دھوپ اور دم گھٹتی راتوں میں گزشتہ 7 دن میں 100سے زائد مور ہلاک ہوگئے، علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔
ذرائع کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آج صبح مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ چینج اور پانی کی کمی سے مور بیمار ہوجاتے ہیں اور پھر مر جاتے ہیں، گرمی موروں کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے جن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: نیب خیبرپختونخوا کی اعظم سواتی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت