27 تا 31مئی آندھی و گرج

27 تا 31مئی آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ہواوں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے داخل ہونے کا امکان، بالائی علاقوں میں 27 تا 31مئی آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کی وجہ سے کل 27 تا31 مئی آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں، دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
حالیہی گلیشیئر پگھلنے کے واقعات میں تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 30ستمبر سے بنگلورو میں ہوگا