ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد بڑھنے لگی، جو بڑھتے بڑھتے 71 فٹ تک جا پہنچی ہے۔
ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطع 1473.84 لیول ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں ڈیم میں پانی کی آمد 168700 کیوسک جبکہ اخراج 155000 کیوسک ہے۔
ترجمان ڈیم کاکہنا ہے کہ بجلی کے 17 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں، جو کہ 2736 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں، تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 سے ہیں اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔
