ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں غیر اعلانیہ اور طویل بجلی لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ بند کر دی، اور مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بجلی لوڈشیڈنگ پر بند شاہراہ کھول دی گئی، جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
اکوڑہ خٹک میں احتجاجی مظاہرین اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب احتجاج ختم احتجاجی مظاہرین منتشر روڈ کھول دیا گیا۔
اس سے قبل تحصیل جہانگیرہ میں اکوڑہ کے مقام پر مین جی ٹی روڈ بند کر دیا گیا تھا، بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مین جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مطاہرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روزانہ 16 گھنٹے بجلی گیس لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا اہلکار صرف زبانی وعدے کرتے ہیں، لیکن ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے کچھ نہیں کرتے۔
