چین میں پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ، خود کو سورج کی روشنی سے ہر ممکن حد تک بچانے والی ایک خاتون صرف کروٹ لینے پر فریکچر کا شکار ہوگئیں۔
چین کی شہری خاتون دھوپ سے مکمل طور پر اجتناب کرتی تھیں یعنی باہر نکلتے وقت مکمل لباس، چھتری، اور سن بلاک کا استعمال کرتی تھیں۔
ایک دن بستر پر کروٹ لیتے ہی ان کی کمر کی ہڈی (vertebra) میں فریکچر ہو گیا۔ طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ شدید آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی کمزوری) کا شکار تھیں۔
دراصل سورج کی روشنی انسانی جسم میں وٹامن D بنانے کا سب سے بہترین قدرتی ذریعہ ہے، جو کیلشیم کو جذب کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
سورج کی روشنی سے مکمل اجتناب کے نقصانات:
وٹامن ڈی کی شدید کمی
کیلشیم کی جذب میں رکاوٹ
ہڈیوں کی کثافت میں کمی
معمولی حرکات پر بھی فریکچر کا خطرہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 15 سے 20 منٹ کی دھوپ (خصوصاً صبح کے وقت) کافی ہوتی ہے وٹامن ڈی بنانے کے لیے۔
