بدرگہ میں فائرنگ سے خواجہ سرا

مالاکنڈ: بدرگہ میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق، ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی کے علاقہ بدرگہ میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی سے واپسی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہاب عرف وفا نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا، خواجہ سرا ایک تقریب سے واپسی پر بدرگہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
فائرنگ سے گاڑی ڈرائیور نوید شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق خواجہ سرا وفا کا تعلق تارو جبہ سے تھا، لیویز حکام کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آردرج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  احمد آباد طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات