ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانئیول میکرون کو مبینہ طور پر ان کی اہلیہ نے تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے فرانسیسی صدر جب ویتنام پہنچے اور وہ جہاز سے اترنے لگے تو اسی دوران میکرون کی اہلیہ کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام نے پہلے واقعے کی تردید کی لیکن پھر اسے مذاق میں کی گئی حرکت قرار دیا۔
فرانسیسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ صدارتی محل نے ابتدائی طور پر اس معاملے کی سامنے آنے والی ویڈیو کے اصلی ہونے کی تردید کی اور بعد میں تصدیق کی کہ وہ حقیقی ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ یہ میاں، بیوی کے درمیان کسی معمولی بات پر "بحث و تکرار ” تھی لیکن یہ دونوں کے درمیان قربت کا لمحہ تھا۔
ایلیسی پیلس کے عہدیدار نے اس ویڈیو کی تردید کی جس میں 2007میں شادی کے بندھن میں بننے والے جوڑے کے درمیان لڑائی دکھائی گئی۔