ویب ڈیسک: گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میں کرپشن کا بازار گرم ،500سے 700ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں علی بابا 40چوروں کی حکومت ہے ،دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار جاری ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے سانحہ اے پی ایس میں بھی بچوں کونشانہ بنایا تھا، جنگ کے دوران بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، بزدل دشمن ہماری سکیورٹی فورسز کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سندھ میں 20 لاکھ سولرائز گھر بن رہے ہیں، پاکستان کا مقدمہ بلاول بھٹو نے لڑا ہے، وزیر اعلی بلوچستان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
