ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کے مقدمات میں 76پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت ہوئی جس میں جج نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا اور تمام 76 روبکار جاری کردیے۔
یہ کارکنان ڈسٹرکٹ اٹک کے 3 کیسوں میں گرفتار تھے اور تمام کارکنان اٹک جیل میں موجود ہیں۔
آج اٹک جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے عدالتی اہلکار روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے۔
