شہدا کیلئے مالی امداد کا اعلان

سانحہ خضدار :شہدا کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لواحقین کیلئے 10،10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ زخمیوں کی علادت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان نے بچوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا،شہید بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے کے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دہشتگردی کا شکار ہے ، ہماری فوج نے بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، اندورنی تخریب کاروں کو بھی ایسے ہی انجام تک پہنچائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے منصوبہ تجویز