پیپلز پارٹی احتجاج پر شیلنگ

پشاور میں پیپلز پارٹی احتجاج پرپولیس کی شیلنگ،اسمبلی چوک میں حالات کشیدہ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیپلز پارٹی کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد اسمبلی میں چوک میں حالات کشیدہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام صوبہ بچائو تحریک کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے اسمبلی چوک سے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی حملے پر امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی جوابی کارروائی کی ویڈیو وائرل

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہو ئیں جبکہ شیلنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے مظاہرین نے بھاگتے ہوئے اسمبلی چوک میں پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگا دی ۔
پیپلز پارٹی کارکنان کی جانب سے پی ٹی آئی کیمپ کو لگانے سے کرسیاں ، کیمے اور دیگر سامان جل گیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے احتجاج پر پولیس شیلنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان بھی متاثر ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ایران نےروس سے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کھل کرمدد کی اپیل کردی