پشاور میں پولیس وین پر فائرنگ

پشاور میں پولیس وین پر فائرنگ ،2اہلکار زخمی ہو گئے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ ناصر باغ کے علاقہ شیخ یاسین ٹائون میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت مزمل اور حسن کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ عمران خان سے مشاورت کے بغیر منظور ہوا تو بائیکاٹ کریں گے، شکیل خان