نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو

صوابی، نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو افراد جاں بحق ہو گئے، اس حوالے سے ریسکیو 1122 نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ پبلک سکول کے پرنسپل اور استاد گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنچ پیر شگئی کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، دونوں شعبہ تعلیم سے وابستہ تھے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں باچا خان ہسپتال منتقل کر دیں۔ جاں بحق ہونےو الوں کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی حملے میں اسرائیل کا مرکزی سوروکا میڈیکل سینٹر تباہ، ایمرجنسی نافذ