گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں آج سے یکم جون تک تیز آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج سے یکم جون تک تیز آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مغربی و جنوبی پاکستان خصوصاً بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفان سے عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی لائنوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے۔ این ڈی ایم اے نے گرد و غبار کے طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخواکابینہ اجلاس: خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے ایک ارب سے زائدکافنڈزمنظور