پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،50 سےزائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے ایک سکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ بچے اور خواتین شامل ہیں۔
غزہ میں ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 52 افراد شہید ہو گئے، جن میں 33 فلسطینی وہ شامل ہیں جو ایک سکول میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق سکول میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جگہ مبینہ طور پر دہشت گردوں کے زیر استعمال تھی، اس لئے اسے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ غزہ کے دیگر علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے منصوبہ تجویز