60 روزہ جنگ بندی معاہدے

60 روزہ جنگ بندی معاہدے پر حماس اورامریکہ کااتفاق،یرغمالیوں کی رہائی شامل

ویب ڈیسک: 60 روزہ جنگ بندی معاہدے پر حماس اور امریکہ کا اتفاق ہو گیا ہے، اس معاہدے میں یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔ قطر میں ہونے والے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدےمسودے پر متفق ہوگئے۔ مجوزہ معاہدے میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 60 روزہ جنگ بندی، اور دو مراحل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔
معاہدے کے تحت 5 یرغمالی جنگ بندی کے پہلے روز اور 5 جنگ بندی کے 60 ویں روز رہا ہوں گے، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجاویز مسترد کر دیں۔

مزید پڑھیں:  ایران اسرائیل جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا: عباس عراقچی