شادی کے بعد سکرین پرکم نظر

شادی کے بعد سکرین پرکم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے، اریبہ حبیب

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ شادی کے بعد سکرین پرکم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے، لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
معروف اداکارہ وماڈل نے کہا کہ اگرکوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے، کیریئرکا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا، کر چکی ہوں، اب صرف ایسے ڈراموں میں کام کروں گی جن میں کردار معیاری اورمنفرد ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ شادی کے بعد سکرین پرکم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی میزائل حملے سے اسرائیل میں تباہی، سٹاک ایکسچینج عمارت کوشدیدنقصان