ویب ڈیسک: سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 2600روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونا مزید سستا ہو گیا، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2228 روپے کم ہوکر 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر کم ہوکر 3331 ڈالر فی اونس ہے۔
