ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں، اس نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے.
انہوںنے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جانے چاہئیں، مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں.
صوبائی مشیر نے کہا کہ اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو صرف قید رکھنا اور اس قید کو طول دینا ہے ، بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا، احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
