ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، یاد رہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
اس صورتحال میں پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس، ایف سی کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس تاحال مقرر نہیں ہو سکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت آج پھر کیس مقرر کروانے کے لیے ہائیکورٹ آئے گی۔
