ویب ڈیسک: سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے چھوٹے بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ فروری 2025 میں سامنے آیا تھا، جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق چھوٹے بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی کا یہ فیصلہ حج کے دوران بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے کیا گیا ہے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں حج کرنے سے روکا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے رواں سال کے آغاز پر ویزا کے سخت قوانین، بہتر حفاظتی اقدامات اور جدید انفراسٹرکچر کو بھی نافذ کیا تھا۔ یاد رہے رواں سال 10 ہزار اضافی حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔
