ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے برطرف ملازمین بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کی مشروط بحالی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ (بی آئی ایس پی) کے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان ملازمین کو قریبی افراد کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔
عدالت نے برطرف ملازمین کی مشروط بحالی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ بحالی کے باوجود متعلقہ ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق انکوائری کا عمل تین ماہ کے اندر مکمل کرنا لازم ہو گا، اس دوران ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی تاہم اگر انکوائری تین ماہ میں مکمل نہ ہو سکی تو تنخواہوں کی ادائیگی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
