ڈرون حملے میں بچوں کی اموات

میرعلی: ڈرون حملے میں بچوں کی اموات پر 8دن سے جاری دھرنا ختم

ویب ڈیسک: ‏شمالی وزیرستان کی علاقےمیرعلی میں مکان پر ڈرون حملے میں بچوں کی اموات پر 8دن سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ مکان پر ہونے والے اس ڈرون حملے میں خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
خاتون سمیت 4 بچوں کی اموات پر گزشتہ 8 روز سے دھرنا جاری تھا، تاہم اس حوالے سے جاری مذاکرات کامیابی پر منتج ہوئے، جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا، جبکہ بند سڑکیں امدورفت کیلئے کھول دی گئیں۔
دھرنا منتظمین کے مطابق سرکار نے ان کے جائز اور قانونی مطالبات تسلیم کیے اور علاقے میں امن قائم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کی علاقےمیرعلی میں مکان پر ڈرون حملے میں بچوں کی اموات پر 8دن سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ، اپوزیشن اراکین کا احتجاج ،نعرے بازی