دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

پشاور: گھریلو تنازعہ پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں گھریلو تنازعہ پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل کر دیئے گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا، اور اس کے ساتھ ہی مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ مقامی افراد نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں گھریلو تنازعہ پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل کر دیئے گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے منصوبہ تجویز