ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی متحرک ہو گئی اور تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹیز ہاسٹل کینٹین میں غیرمعیاری اشیاء برآمد کر کے تلف کر دیں، جبکہ اس موقع پر ان پر جرمانے عائد کر دیئے گئے، ان کینٹینوں سے چائنہ سالٹ اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جامعہ پشاور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور خیبر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کینٹینز اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے، اس دوران : یونیورسٹیز ہاسٹل کینٹین میں غیرمعیاری اشیاء برآمد کر کے تلف کر دیئے گئے، کینٹین میں چائنہ سالٹ اور ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کئے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ناقص برتنوں کا استعمال، متعدد کینٹین ورکرز بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کام کرتے پائے گئے، غیر معیاری اشیاء تلف، بھاری جرمانے عائد کرنے سمیت فوڈ پوائنٹس کو وارننگ اور بہتری کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
