ویب ڈیسک: محکمہ انسداد بدعنوانی خیبرپختونخوا نے کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات پر کارروائی کرتے ہوئے قانون گو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 79 کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
پشاور کے علاقے ناگمان موضع نائمی میں 794 کنال 14 مرلے اراضی جس کی مالیت 79 کروڑ روپے بنتی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے دوسرے شخص کے نام منتقلی کی شکایت پر محکمہ انسداد بدعنوانی حرکت میں ا گیا۔
انٹی کرپشن کی انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر اس واقعہ میں ملوث محکمہ ریونیو کے قانون گو شیر ولی ، پٹواری فواد باچہ اور اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانون گو شیرولی گرفتار کر لیا۔
