ویب ڈیسک: پی پی پی کے پرامن احتجاج پر آنسوگیس شیلنگ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا توجہ دلاو نوٹس صوبائی اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال کے خلاف توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دی گئی ہے، نوٹس پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے جمع کروا دیا۔
نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوری اقدار کی پامالی اور کارکنوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
